۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مجتبیٰ علی شجاعی

حوزہ/ ابوالفضل العباس علیہ السلام  نے جس باریک بینی سے ولایت کو دیکھا اس کو پرکھا اور اس کا دفاع کیا اگر دور حاضر میں ابوالفضل عباس علیہ السلام جیسے مدافعان ولایت ہوں گے تو لاکھوں یزید، کروڑں شمر اور عمر سعد بھی پیدا ہوجائیں اور ولایت فقیہہ کے مدمقابل کھڑے ہوجائیں تب بھی ایک تنکے کے برابر ولایت کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں کشمیر/ ہندوستان کے معروف صحافی مجتبیٰ علی شجاعی، سب ایڈیٹر روزنامہ ویتھ کشمیر نے ولادت با سعادت حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی تہنیت و تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام پیروان ولایت کے لئے نمونہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابوالفضل العباس علیہ السلام  نے جس باریک بینی سے ولایت کو دیکھا اس کو پرکھا اور اس کا دفاع کیا اگر دور حاضر میں ابوالفضل عباس علیہ السلام جیسے مدافعان ولایت ہوں گے تو لاکھوں یزید، کروڑں شمر اور عمر سعد بھی پیدا ہوجائیں اور ولایت فقیہہ کے مدمقابل کھڑے ہوجائیں تب بھی ایک تنکے کے برابر ولایت کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔

مزید کہا کہ عباس علیہ السلام پیکر وفا ہے مقام و منزلت کے عظیم الشان درجے پر فائز ، کامل بصیرت کے حامل اور ولایت شناسی کے لئے رول ماڈل۔ ولادت باسعادت کے موقع پر دل کی عمیق گہرائیوں سے تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .